Home سیاست بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کیس میں عبوری ضمانت منظور

بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کیس میں عبوری ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کے کیس میں 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کے کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی گاڑی سے اتر کر احتساب عدالت گئیں اور عدالت میں حاضری لگانے کے بعد وہ واپس گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے نیب کے بطور ملزم طلبی کے نوٹس کے پیش نظر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...

سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

اسلام آباد:کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین...