Home سیاست ممنوعہ فنڈنگ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات پر سماعت کا حکم

ممنوعہ فنڈنگ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات پر سماعت کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی آئی کے اعتراضات سنتے ہوئے فیئر ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کریں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعتراضات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم سنایا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ لارجر بنچ نے فیصلہ دیا ہے آپ اس کے مطابق کاروائی آگے کیوں نہیں بڑھا رہے ، آپ عدالت کا وقت کیوں ضائع کر رہے ہیں۔ وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ پٹیشنر کے خلاف شوکاز کی کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی، دیگر گواہوں کو جرح کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کیس کی سماعت کا موقع کیوں نہ دیا جائے آخر ایسی کیا بات تھی الیکشن کمیشن کو فیصلے میں سمجھ نہیں آئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کس نے کہا کہ آپ ہائی کورٹ کے آڈر کے پابند نہیں ہیں ، ،عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرکے الیکشن کمیشن کو کاروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس کیخلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے تھے جس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...