Home سیاست شاہ محمود قریشی اوراسد عمر ضمانتیں خارج ہونے پر عدالت سے چپکے سے نکل گئے

شاہ محمود قریشی اوراسد عمر ضمانتیں خارج ہونے پر عدالت سے چپکے سے نکل گئے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اوراسد عمر ضمانتیں خارج ہونے پر عدالت سے فرارہوگئے،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کے خلاف تھانہ ترنول میں اور اسد قیصر کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں درخواست خارج کی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایاجس کے بعد کچھ دیر کےلئے عدالت کے احاطے میں تھرتھلی مچ گئی۔

پیشی کے لیے علیحدہ علیحدہ آنے والے دونوں رہنما ضمانتیں خارج ہونے کے بعد کچہری سے روانہ ہوگئے،تاہم اسد قیصر اس موقع پر موجود نہیں تھے۔

گرفتاری کے پیش نظر تینوں رہنما مختلف دروازوں سے کچہری سے نکلے، شاہ محمود اور اسد عمر نےکمرہ عدالت کے دروازے پر کھڑے ہو کرفیصلہ سنا۔

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر دونوں ایک گاڑی میں بیٹھ کےکچہری سے روانہ ہوئے جب کہ اسد قیصر فیصلہ سنانے سے قبل ہی روانہ ہوچکے تھے۔

خیال رہے کہ تینوں افراد پر جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑپھوڑ اور شہریوں کو تشدد پر اکسانے کے مقدمات ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...