Home سیاست سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں نو رکنی بنچ کل پونے بارہ بجے سماعت کرے گا ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس سردار طارق مسعود ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی نو رکنی بنچ کا حصہ ہیں ۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف دائر چاروں درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔

نورکنی بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس سردار طارق مسعود ،جسٹس اعجاز الااحسن ،جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اعتزاز احسن اور کرامت علی نے بھی سویلین کے ملٹری ٹرائل کو چیلنج کیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...