Home سیاست مریم نواز نجی دورے پر دبئی چلی گئیں

مریم نواز نجی دورے پر دبئی چلی گئیں

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نواز نجی دورے پر دبئی چلی گئیں۔ وہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حج کریں گی

لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لاوٴنج استعمال نہیں کیا اور اس موقع پر ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ مسافروں نے تصاویر اور سیلفیاں لیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز عام مسافروں والے لاوٴنج میں کرسیوں پر بیٹھی تھیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حج کریں گی، نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد حج کے بعد لندن جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئی ہیں، پارٹی کے قائد نوازشریف پہلے ہی دبئی پہنچ گئے ہیں، فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...