Home Uncategorized شاہ رخ خان کی بیٹی نے 12 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی زرعی اراضی خرید لی

شاہ رخ خان کی بیٹی نے 12 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی زرعی اراضی خرید لی

Share
Share

ممبئی :بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو ویسے ہی مہنگے ترین گھر، گاڑیوں اور جائیداد کے مالک ہیں اور اب ان کی بیٹی سہانا خان نے بھی 12 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی زرعی زمین خرید لی۔ پراپرٹی کی رجسٹریشن دیجا وی یو فارم پی ٹی وی لمیٹڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان نے ایک گاوٴں میں 1.5 ایکڑ زرعی زمین خریدی ہے جس پر 2218 مربع فٹ تک تعمیراتی کام بھی ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شارخ خان کی بیٹی نے جائیداد کی خریداری پر آنے والے اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 77.46 لاکھ بھرے ہیں، بتایا گیا ہے کے سہانا نے یہ زمین تین بہنوں سے خریدی ہے جنہیں زمین وراثت میں ملی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پراپرٹی کی رجسٹریشن دیجا وی یو فارم پی ٹی وی لمیٹڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سہانا خان اداکاری میں اپنا ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے ‘دی آرچیز’ فلم میں اداکاری دکھائی ہے جس میں ان کے ساتھ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کا پوتا آگستھیا آنند بھی موجود ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...