Home سیاست شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کاجواب غیرتسلی بخش قرار

شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کاجواب غیرتسلی بخش قرار

Share
Share

اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کا جواب غیرتسلی بخش قرار دے دیا گیا۔عدالت نے آئی جی کی جانب سے مہلت کی استدعا پر 26 جون تک مہلت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئی جی کی جانب سے مہلت کی استدعا پر 26 جون تک مہلت دے دی، عدالت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے انچارج پولیس افسر کا نام بھی طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کا جواب دیکھا لیکن وہ کارروائی ختم کرنے کیلئے تسلی بخش نہیں، آئی جی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مشاورت کر کے ترمیمی جواب جمع کرانے کی استدعا کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آئی جی کو 26 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی جاتی ہے، 17 مئی کو شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس انچارج کا عدالت کو بتایا جائے۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت 26 جون کو ہوگی۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...