Home Uncategorized میشا شفیع کا علی ظفر کے تاحال کامیاب آرٹسٹ ہونے کا اعتراف

میشا شفیع کا علی ظفر کے تاحال کامیاب آرٹسٹ ہونے کا اعتراف

Share
Share

لاہور: معروف گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل میشا شفیع نے عدالت میں اپنے بیان میں گلوکار علی ظفر کے تاحال کامیاب آرٹسٹ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی، میشا شفیع نے اپنے بیان پر وکلا کی جرح مکمل کرا دی۔

دوران سماعت وکیل علی ظفر نے میشا شفیع سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا آپ سمجھتی ہیں کہ الزامات سے پہلے علی ظفر پاکستان کے کامیاب ترین آرٹسٹ تھے ؟ جس پر اداکارہ و گلوکارہ نے جواب دیا کہ وہ ابھی بھی ہیں۔

وکیل علی ظفر نے پوچھا کہ آپ جانتی تھیں جنسی الزامات عائد کیے جائیں توبین الاقوامی کمپنیز اس شخص کے ساتھ کام نہیں کرتیں جس پر میشا شفیع نے کہا کہ میں اس بارے میں نہیں سوچ رہی تھی۔

سماعت کے دوران وکیل علی ظفر نے میشا شفیع سے مزید سوالات کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ نے علی ظفر کو مالی طور پر کمزور کرنے کے لیے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگائے۔

جس پر جواب دیتے ہوئے میشا شفیع نے کہا کہ یہ غلط ہے میں پاکستان کی پہلی خاتون تھی جس نے آواز اٹھائی، میں نے می ٹو سمیت دیگر فورمز پر آواز اٹھائی۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ جنسی الزامات عائد کرنے پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...