Home نیوز پاکستان دو یا دو سے زیادہ پینشن والے ایک پنشن کے حقدار ہوں گے،اسحاق ڈار

دو یا دو سے زیادہ پینشن والے ایک پنشن کے حقدار ہوں گے،اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ پنشن سے متعلق ریفارمز کی کوشش کر رہے ہیں دو یا دو سے زیادہ پینشن والے گریڈ 17 یا اس سے اوپر کے افسران ایک پینشن کے حقدار ہوں گے۔ غریب ملک پر پنشن کا بہت بڑا بوجھ ہے جس کا بل 800 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پینشن سے متعلق ریفارمز کی کوشش کر رہے ہیں، پنشن کیش اکاوٴنٹنگ مستقبل میں ناقابل برداشت ہو جائے گا۔

دو پینشن سے متعلق معاملہ واضح کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دو یا دو سے زیادہ پینشن والے گریڈ 17 یا اس سے اوپر کے افسران ایک پینشن کے حقدار ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ ایک زیادہ پنشن والے افسران اپنی چوائس پر کسی ایک پینش کا انتخاب کر سکیں گے، ریٹائرڈ سرکاری افسر کے انتقال پر بیوہ پنشن لے سکے گی۔ سرکاری افسر اور شریک حیات دونوں کی وفات پر بچوں کو 10 سال پنشن ملے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر غوث بخش مہر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں زراعت پر سبسڈی دینے کے بجائے سبسڈی ختم کی جا رہی ہے، زراعت کو تحفظ دیا جائے جو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، زراعت کو سبسڈی دیا جانا ضروری ہے۔

خورشید شاہ نے اپوزیشن رکن غوث بخش مہر کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ زراعت کے معاملے پر بجٹ اجلاس کے بعد مل کر معاملات حل کرلیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...