Home Uncategorized شوبز فنکاروں کاٹائٹن آبدوز اور یونان کشتی حادثے میں اموات پر افسوس کااظہار

شوبز فنکاروں کاٹائٹن آبدوز اور یونان کشتی حادثے میں اموات پر افسوس کااظہار

Share
Share

کراچی: شوبز فنکاروں نے پاکستان میں تجارت سے وابستہ داوٴد فیملی کے دو افراد کی سب میرین ٹائٹن حادثہ اور یونان میں سیکڑوں افراد کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہزادہ داوٴد اور ان کے بیٹے سلیمان کی ناگہانی موت پر صبا قمر، ماورا حسین، احمد علی بٹ اور فریحہ الطاف نے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات لکھے ہیں۔

صبا قمر نے اندوہناک واقعے پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی دعائیں اس سانحے کے موقع پر داوٴد فیملی کے ساتھ ہیں۔

ماورا حسین نے ٹویٹر پر پوسٹ کی کہ آخر انسان اتنے بے حس کیسے ہوجاتے ہیں، اللہ تعالیٰ یونان اور ٹائٹن حادثوں کے مرحومین پر رحم فرمائے۔
فریحہ الطاف نے لکھا کہ داوٴد فیملی پاکستان کا ایک بہترین تجارتی خاندان ہے اور ملک کیلئے ان کی خدمات شاندار ہیں، اس سانحے کے موقع پر میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

احمد علی نے سانحے کی خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور افسوسناک خبر پر مرحومین کیلئے دعائیں کی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...