Home سیاست حکمران خوشحال ہوگئے عوام بدحال ہوگئی،شیخ رشید

حکمران خوشحال ہوگئے عوام بدحال ہوگئی،شیخ رشید

Share
Share

اسلام آبادسربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکاکہناہے کہ حکمران خوشحال ہوگئے عوام بدحال ہوگئی قوم نے ہمت نہیں ہارنی ہارتا وہی ہے جو ہار مانتا ہے، صدا دن ایک جیسے نہیں رہتے فتح عوام کی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری قوم کو عید الاضحیٰ مبارک ہو، زندگی میں پہلی دفعہ قربانی خریدنا، قربانی دینا، لیاقت باغ میں ہمیشہ کی طرح عید کی نماز پڑھنا اور لال حویلی میں سارا دن حلقہ احباب سے عید ملنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ حکمران خوشحال ہوگئے عوام بدحال ہوگئی، صدا دن ایک جیسے نہیں رہتے فتح عوام کی ہوگی، موت کے منہ سے بھی کامیابی چھینیں گے، جو پولیس کے عقوبت خانوں میں جیل کے زندانوں میں بخشی خانوں میں بے گناہ بند ہیں اللہ ان کی مدد فرمائے ان کیوالدین کو ہمت وحوصلہ عطا کرے۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ بڑا وہی ہوتا ہے جس کا ظرف بڑا ہوتا ہے، بعض چھوٹے لوگ بڑے گھروں میں آ گئے ہیں جو کہ انجام کو پہنچیں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...