Home نیوز پاکستان سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران،6 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق29 اور 30 جون کی درمیانی شب ضلع ٹانک کے علاقے منزئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

اس کے نتیجہ میں3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں مزید تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمہ کےلئے کارروائی کی جارہی ہے ،علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...