Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کا کلاچی میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا کلاچی میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈی آئی خان کے جنرل علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز، پولیس اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ 11 اپریل 2022 کو کولاچی میں ایک پولیس پارٹی پر جملہ کرنے میں بھی انتہائی مطلوب تھے،جس کے نتیجے میں پانچ بہادر پولیس کانسٹیبل کی شہادت ہوئی۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...