Home Uncategorized یورپی ملک میں پہیوں والا سوٹ کیس لے کر گلیوں سے گزرنا ممنوع قرار

یورپی ملک میں پہیوں والا سوٹ کیس لے کر گلیوں سے گزرنا ممنوع قرار

Share
Share

کروشیا: یورپ کے ایک پر فضا شہر کی تنگ گلیوں میں پہیوں والے سوٹ کیس کے شور سے پریشان لوگوں کی شکایت پر سوٹ کیس لے کر گزرنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔عوامی شکایت پر شہر کے میئر میٹوفرانکووِچ نے نیا قانون پیش کیا ہے جس کے تحت تنگ گلیوں سے پہیوں والے سوٹ کیس لے کر گزرنا ممنوع ہے

کروایشیا کا ایک خوبصورت شہر، ڈوبروونِک قدرتی نظاروں اور رنگ برنگی حسین عمارتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں سالانہ لاکھوں سیاح آتے ہیں اور جاتے وقت اپنے سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے نکلتے ہیں۔

یہاں کی تنگ گلیاں ہموار تارکول کی بجائے اینٹوں پر مشتمل ہیں اور ناہموار ہیں۔ جب پہیئے ان اونچے نیچے راستے سے گزرتے ہیں تو اس سے شور پیدا ہوتا ہے۔

عوامی شکایت پر شہر کے میئر میٹوفرانکووِچ نے نیا قانون پیش کیا ہے جس کے تحت تنگ گلیوں سے پہیوں والے سوٹ کیس لے کر گزرنا ممنوع ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے پر 288 ڈالر تک کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے جو پاکستانی روپوں میں 90 ہزار روپے کے برابر رقم ہے۔

اس کے بعد شہر کے محکمہ سیاحت نے ’شہرکی عزت‘ کریں نامی مہم چلائی ہے جس پر اس سال نومبر سے اطلاق ہوگا۔ سیاحوں کو شہر سے باہر ایک مقام پر اپنے سوٹ کیس جمع کرانا ہوں گے۔

ایک اندازے کے مطابق گزشتہ برس یہاں 2 لاکھ 90 ہزار سیاح آئے تھے اور ایک رات گزارنے والوں کی تعداد ساڑھے سات لاکھ نفوس سے بھی زائد تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...