Home سیاست اللہ کرے آئی ایم ایف سے یہ آخری ڈیل ہو،وزیر اعظم

اللہ کرے آئی ایم ایف سے یہ آخری ڈیل ہو،وزیر اعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیل فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے، اللہ کرے آئی ایم ایف سے یہ آخری ڈیل ہو ۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر اطمینان ہے، پاکستان او آئی سی اجلاس کی بھرپور تائید کرتا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی، سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، سویڈن حکومت ان واقعات کا بھرپور نوٹس لے، ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ پندرہ ماہ سے چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کو درپیش مسائل حل کریں گے، آئی ایم ایف معاہدے پر وزارت خزانہ اور ان کی ٹیم کو دل گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے، کابینہ نے بھی بھرپور سفارتی سطح پر کوششیں کیں، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ نے اس معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایم ڈی آئی ایم ایف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا بھی شکرگزار ہوں، آئی ایم ایف ڈیل ہونے سے کئی ماہ پہلے چین نے بھرپور مدد کی،

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جولائی میں پہلی قسط 1۔1 ارب ڈالرکی ہو گی، سعودی عرب نے 2 ارب اور یو اے ای نے ایک ارب ڈالر دینے کی یقین دہانی کرائی اس میں آرمی چیف کا کلیدی رول ہے

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں ہوں یا نہ ہوں اگلے پندرہ سے 20 سال سب مل کر کام کریں گے تو ترقی ہمارے قدم چومے گی، آئی ایم ایف ڈیل فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے، اللہ کرے آئی ایم ایف سے یہ آخری ڈیل ہو، الیکشن میں اللہ جس کو بھی موقع دے وہ پالیسی فریم ورک پر کام کرے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...