Home سیاست کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کی کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، چیئرمین تحریک انصاف نے آج ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ اسلام آباد پرنسپل سیٹ میں مقدمے کی سماعت کی استدعا کی تھی۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ زندگی کو خطرے کے پیش نظر کوئٹہ کا سفر نہیں کر سکتا، مقدمے کی سماعت کوئٹہ میں کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے، دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...