Home نیوز پاکستان پنجاب کے دریاوٴں میں ممکنہ سیلاب خدشہ، پی ڈی ایم اے کااہم بیان سامنے آگیا

پنجاب کے دریاوٴں میں ممکنہ سیلاب خدشہ، پی ڈی ایم اے کااہم بیان سامنے آگیا

Share
Share

پنجاب کے دریاوٴں میں ممکنہ سیلاب کے معاملے پر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر حمید اللہ ملک کاکہناہے کہ پنجاب کے 4 دریاوٴں میں فی الحال سیلاب نہیں آ رہا۔

ایک بیان میں پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر حمید اللہ ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے اپنے ڈیمز ابھی 40 سے 50 فیصد بھرے ہیں، بھارت کے ڈیم بھریں گے تب وہ پاکستان کی طرف پانی چھوڑے گا۔

حمید اللہ ملک کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 4 دریاوٴں میں فی الحال سیلاب نہیں آ رہا۔ دریائے راوی اور چناب کے چند مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں پیر تک بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کیا تھا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے 8 سے 10جولائی کے درمیان دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...

آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ انتشاری منصوبہ، لیک واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مبینہ انتشاری ایجنڈے سے...

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس خیبرپختونخوا کے ضلع...