Home Uncategorized پیار و محبت میں پاگل ہوجانا غلط ہے،ماورا حسین

پیار و محبت میں پاگل ہوجانا غلط ہے،ماورا حسین

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ پیار و محبت میں پاگل ہوجانا غلط ہےکسی بھی رشتے میں خواہش اور محبت کو سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے بلکہ دونوں کو برابر لے کر چلنا چاہیے۔

اداکارہ ماورا حسین نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے محبت و شادی بارے کھل کر گفتگو کی۔

پیار اور محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماورا نے کہا کہ پیار اور محبت غلط بات نہیں ہے لیکن یہ سوچنا کہ ہم محنت بھی نہ کریں اور کوئی شہزادہ ہمیں بچا لے گا یہ بے وقوفی والی بات ہے، ہمارے معاشرے میں لڑکیاں ایسے سوچتی ہیں۔

انہون نے کہا کہ پیار و محبت میں پاگل ہوجانا غلط ہے، محبت ایک دوسرے کی زندگی میں دخل اندازی کرنا نہیں ہے بلکہ یہ ایک پُرسکون احساس ہے، آپ کا ساتھی یہ سمجھے کہ آپ کے لیے کیا اہم ہے اور آپ کس چیز کے لیے پرُجوش ہیں۔

اداکارہ نے محبت بارے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا میں محبت میں گرفتار ہونے کے خلاف نہیں ہوں لیکن یہ سوچنا کہ محبت آپ کی زندگی کے تمام مسائل کو ختم کردے گی، بالکل غلط ہے، رشتے میں خواہش اور محبت سر پر سوار نہیں کرنی چاہیے، دونوں کو برابر لے کر چلنا چاہیے۔

اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماورا نے کہا جب شادی کا وقت آئے گا تو اپنے ساتھی کے ساتھ نکاح نامے کی تمام شقوں پر بات کروں گی، کیونکہ دونوں کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں، جب کوئی جیون ساتھی ملے گا تو سوشل میڈیا پر سب کو پتا چل جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...