Home Uncategorized شندور پولو فیسٹیول چترال نے جیت لیا

شندور پولو فیسٹیول چترال نے جیت لیا

Share
Share

شندور پولو فیسٹیول کے آخری روز فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر فتح سمیٹ لی۔

خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اختتامی میچ میں کیلاشی ڈانس سمیت مختلف بینڈز نے فن کا مظاہرہ کیا اور پیرا گلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

میچ کے اختتام پر مختلف اسکولوں کے طلباء نے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کیے۔

خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹور ازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام اپر چترال کی خوبصورت وادیٔ شندور میں منعقد ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے شندور پولو فیسٹیول کا آغاز 7 جولائی کو ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال فیسٹیول میں چترال کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...