Home Uncategorized یواے ای میں ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لینے والی کمپنیوں کو اوور ٹائم دینے کا حکم

یواے ای میں ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لینے والی کمپنیوں کو اوور ٹائم دینے کا حکم

Share
Share

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لینے والی کمپنیوں کو اوور ٹائم دینے کا حکم دے دیا گیا۔ صحت و پیشہ ورانہ سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر ابراہیم العماری کاکہناہے کہ کوئی ادارہ 8 گھنٹے سے زیادہ کام کرواتا ہے تو اسے اوور ٹائم ادا کرنا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن کے ماتحت صحت و پیشہ ورانہ سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر ابراہیم العماری نے بیان میں کہا ہے کہ امارات کے قوانین کے تحت موسم گرما میں دوپہر میں کھلے مقامات پر کام کرنے پر پابندی کے دورانیے کے بعد روزانہ ڈیوٹی کے 8 گھنٹے مکمل کرانا ضروری ہے۔ کوئی ادارہ 8 گھنٹے سے زیادہ کام کرواتا ہے تو اسے اوور ٹائم ادا کرنا ہوگا۔

ان کامزید کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات پہلا ملک ہے جس نے مزدوروں کی صحت اور سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے دوپہر کے اوقات میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی دینے پر پابندی عائد کی ہے۔

اماراتی قانون کے تحت ان دنوں دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی۔ دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر کام لینے پر 15 ستمبر تک پابندی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...