Home سیاست عثمان بزدارکوآمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتارکرنے کا فیصلہ

عثمان بزدارکوآمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتارکرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور:نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوآمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر گرفتاری کا فیصلہ کر لیاہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14 ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے، سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے استدعا کی کہ عثمان بزدار آج بھی پیش نہیں ہو سکتے، نیب نے عثمان بزدار کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی اور وکیل سے جواب وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

عثمان بزدار کی عدم پیشی پر نیب حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کیلئے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے استدعا کر دی، نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

نیب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، تقرر و تبادلے، ٹھیکوں میں بے ضابطگی کا کیس چل رہا ہے، عثمان بزدار سمیت خاندان پر 9 ارب سے زائد اثاثہ جات بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے۔

نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف گندم برآمد کیس بھی زیر تحقیقات ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...