Home Uncategorized دو پائلٹ دوستوں نے تیز ترین سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

دو پائلٹ دوستوں نے تیز ترین سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

Share
Share

ورجینیا:امریکا سے تعلق رکھنے والے دو پائلٹ دوست جان سکیٹون اور رابرٹ رینالڈز نے رواں سال 17 سے 19 مئی کے دوران 48 متصل ریاستوں کا طیارے سے تیز ترین سفر کرکے شاندار عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔

اگر کسی کو اچھا دوست مل جائے تو اسے زندگی مل جاتی ہے اور پھر دوست بھی ایسا جس کا شوق و مشغلہ آپ جیسا ہی ہو تو زندگی بھرپور گزرتی ہے۔

ایسے ہی زندگی سے بھرپور اور ایک جیسی خواہشات کے مالک دو دوستوں نے صرف 38 گھنٹوں اور 13 منٹ میں 48 ریاست گھوم کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے دو پائلٹ دوست جان سکیٹون اور رابرٹ رینالڈز نے رواں سال 17 سے 19 مئی کے دوران 48 متصل ریاستوں کا طیارے سے تیز ترین سفر کرکے یہ شاندار عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سکیٹون اور رابرٹ رینالڈز نے 4 وجوہات کی بناء پر یہ ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلی وجہ ان کی اپنی ذاتی خواہش تھی کہ وہ ایک ہی سفر کے دوران تمام 448 ریاستوں کا سفر کریں اور اپنی زندگی کی ایک خوبصورت یاد بنا سکیں۔

دوسرا یہ کہ دنیا کو بتا سکیں کہ ایک چھوٹے طیارے میں بھی دنیا کا سفر کیا جاسکتا ہے، تیسرا یہ کہ لوگوں کو دنیا دیکھنے کی ترغیب دے سکیں اور چوتھا یہ کہ سیاحت کو فروغ دے سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لئے انہیں ہر ایک ریاست میں لینڈ کرنے کے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ ٹیک آف کرنا پڑا اور ریاست نیبراسکا سے آئیووا اور اوہائیو سے ویسٹ ورجینیا کے درمیان 4 منٹ کا سب سے مختصر سفر طے کیا‘۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...