Home Uncategorized فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ رکھنے والا اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا،دفتر خارجہ

فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ رکھنے والا اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا،دفتر خارجہ

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے خلاف بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا جس کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 53 ویں اجلاس میں پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی نمائندے نے تنقید کی تھی جس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والا اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے آج پاکستان کی عالمی رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ متعدد ریاستوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے انسانی حقوق کے فروغ میں پیش رفت پر پاکستان کی تعریف کی۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا بیان بنیادی طور پر دیگر ریاستوں کی ایک بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔ اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ کے پیش نظر حقوق انسانی کے تحفظ کے بارے میں پاکستان کو اس کے مشورے یا نصیحت کی ضرورت نہیں ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...