Home Uncategorized امریکا نے آئی ایم ایف، پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند قراردیدیا

امریکا نے آئی ایم ایف، پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند قراردیدیا

Share
Share

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کاکہناہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے۔امریکا پاکستان سمیت کسی ملک پر دباؤنہیں ڈالتا کہ وہ امریکا یا چین سے تعلقات رکھے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان کے ساتھ ٹیکنیکل انگیجمنٹ جاری رہے گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط کریں گے، امریکا پاکستان سمیت کسی ملک پر دباؤنہیں ڈالتا کہ وہ امریکا یا چین سے تعلقات رکھے۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے پاک امریکا تعلقات مزید بڑھیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...