Home سیاست اگست 2023 میں ہم معاملات نگراں حکومت کے سپرد کر دیں گے،وزیراعظم

اگست 2023 میں ہم معاملات نگراں حکومت کے سپرد کر دیں گے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگست 2023 میں ہم معاملات نگراں حکومت کے سپرد کر دیں گے۔اب وقت آ گیا ہے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے جامع پروگرام بنا لیا گیا ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اگست میں نگراں حکومت کو ذمہ داریاں حوالے کرنے کا بتاتے ہوئے کہا کہ اگست 2023 میں ہم معاملات نگراں حکومت کے سپرد کر دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں، 15 ماہ میں چارسال کی بربادیوں کا ملبہ صاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت، خارجہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں لگی آگ بجھائی، اس عرصے میں ہم نے سیاست نہیں کی بلکہ ریاست کی حفاظت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ووٹ بینک کی فکر نہیں کی اسٹیٹ بینک میں اضافے کی فکر کی، ہم ملکی معیشت کی بحالی میں مصروف تھے اور کچھ لوگ ملک کو ناکام بنانے میں مصروف تھے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ اور اُن کی ناپاک سازش مٹی میں مل چکی ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آ گیا ہے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے جامع پروگرام بنا لیا گیا ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ وطن دشمن سازشوں کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری، اب ہمارے سامنے ایک ہی راستہ ہے کہ کشکول توڑ دیں، مقروض ہونا چھوڑ دیں، پوری قوم یکسو ہے کہ قرض کی زندگی نا منظور ہے۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...