Home Uncategorized شہریار منور اورسائرہ یوسف ڈرامہ ‘رد’ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

شہریار منور اورسائرہ یوسف ڈرامہ ‘رد’ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹر کے معروف اداکار شہریار منور اور ورسٹائل اداکارہ سائرہ یوسف اب ‘رد’ میں جلوہ گر ہوں گے۔اس ڈرامے میں ان دونوں فنکاروں کے علاوہ ارسلان نصیر بھی شامل ہیں۔

نئے آنے والے ڈرامے رد کے حوالے سے شہریارمنور، سائرہ یوسف اور ارسلان نصیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے اعلان کیا۔

نئے آنے والے ڈرامے رد کی فرسٹ لک کو مختلف اداکاروں نے شیئر کیا جس میں پس منظر میں ان کی آواز سنائی دے رہی ہے جو کہ اپنی آواز کے ذریعے ڈرامے میں اپنے کردار کو بیان کر رہے ہیں۔

سائرہ نے اس صوتی ٹیزر میں اپنے کردار کو یوں بیان کیا ہے۔

تو نے رد کیا تو اے زندگی

مجھے اپنے دل کی خبر ملی

کہ یہ رشتے ، ناتے ، محبتیں

تو ہیں کاغذی سب ہی عارضی

اس ڈرامے میں سائرہ کے علاوہ شہریار منور اور ارسلان نصیر بھی شامل ہیں۔

احمد بھٹی نے اس ڈرامے کو ہدایات دی ہیں جبکہ اس کو تحریر صنم مہدی زریاب نے کیا ہے، یہ ڈرامہ جلد ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہریارمنور نے ایک فلم غازی بھی ایک ساتھ کی تھی، جوکہ سینما سکرین پر نہ لگ سکی، جبکہ صنف آہن کی کاسٹ میں بھی سائرہ اور شہریار شامل تھے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...