Home نیوز پاکستان نیب قانون میں ترمیم ، دائرہ اختیار سے خارج ہونے والے کرپشن کیسز بند کرنے کا آغاز

نیب قانون میں ترمیم ، دائرہ اختیار سے خارج ہونے والے کرپشن کیسز بند کرنے کا آغاز

Share
Share

اسلام آباد: نیب قانون میں ترمیم کے بعد دائرہ اختیار سے خارج ہونے والے کرپشن کیسز بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔چیئرمین قومی احتساب بیورو نے ایگزیکٹو بورڈ میں کیسز بند کرنے کی منظوری دی۔

نئے قانون کے تحت نیب ونڈ پاور منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کا مجاز نہیں رہا جس پر 16ونڈ پاور منصوبوں کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی گئی، چیئرمین نیب نے ایگزیکٹو بورڈ میں کیسز بند کرنے کی منظوری دی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ کیسز کی کسی دیگر ایجنسی یا فورم سے تحقیقات کو متاثر نہیں کرے گا، 16ونڈ پاور منصوبوں کے اپ فرنٹ ٹیرف سے منی لانڈرنگ کا الزام تھا، نیب نے سیکرٹری وزارت توانائی کو خط لکھتے ہوئے ریکارڈ کی حوالگی کیلئے افسر کا نام طلب کر لیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...