Home Uncategorized پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے کا عزم کا اعادہ

پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے کا عزم کا اعادہ

Share
Share

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اسلامی جمہوریہ ایران کا دو روزہ کامیاب دورہ اختتام پذیر ہوگیا۔آرمی چیف نے دورے کے دوران ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سمیت ایران کی عسکری قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف کے عسکری کمانڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے کے لیے بالعموم اور دونوں ممالک کے لیے بالخصوص مشترکہ خطرہ ہے۔

ملاقات میں انٹیلی جنس شیئرنگ اور دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائیوں کے ذریعے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے کا عزم کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایچ ای ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ایچ ای حسین امیر عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بات چیت کے دوران علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...