Home Uncategorized ماڈل رومیسہ خان نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بتادیں

ماڈل رومیسہ خان نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بتادیں

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ نامور ٹک ٹاک اسٹار، اداکارہ، ماڈل اور یوٹیوبر رومیسہ خان نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بتادیں

حال ہی میں ٹک ٹاکر نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیری مہم کے دوران نجی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔

حالیہ انٹرویو میں رومیسہ خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ میری لو لائف میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں.

دوران شو میزبان کے ایک سوال پر اداکارہ نے بتا دیا کہ انہیں شادی کے لئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے۔

انہوں نے شادی کے حوالے سے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دو لوگ آپس میں شادی اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ان کی ذہنیت ایک دوسرے سے ملتی ہے۔

ادکارہ نے کہا کہ لیکن ضروری نہیں ہے کہ ایسا ہمیشہ ہو کیونکہ آخر میں آپ اسی شخص سے شادی کرتے ہیں جس سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں پھر چاہئے آپ کی ذہنی ہم آہنگی ہو یا نہ ہو۔

میزبان کے ایک اور سوال پر انہوں نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بتادیں، انہوں نے کہا کہ پتا نہیں لوگوں کو میری لو لائف میں اتنی دلچسپی کیوں ہے لیکن مجھے ایک ایسے شخص کی تلاش ہے جو خاندان کو ساتھ لے کر چلے، کھانا پکانا آتا ہو کیونکہ کھانا پکانا بنیادی ہنر ہے سب کو آنا چاہئے اور مجھ سے محبت کرے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...