Home سیاست اسحاق ڈار کی ائر چیف سے ملاقات،بین الاقوامی معاشی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو

اسحاق ڈار کی ائر چیف سے ملاقات،بین الاقوامی معاشی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر بین الاقوامی معاشی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور صلاحیتوں کے فروغ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایئر چیف نے وزیر خزانہ کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پروجیکٹ سے آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس سے ایوی ایشن، اسپیس، آئی ٹی، سائبر اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ پروجیکٹ کے ذریعے اقتصادی، تکنیکی اور سائنسی فوائد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے حکومت کی عملی پالیسیوں اور اقدامات کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بےمثال پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ حکومت پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

وزیر خزانہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے فضائی اہلکاروں کی تیاری و تربیت پر سربراہ پاک فضائیہ کی تعریف کی۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...