Home نیوز پاکستان ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا، درخواستوں پر فیصلہ موخر

ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا، درخواستوں پر فیصلہ موخر

Share
Share

اسلام آباد:احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزمان کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ موخر کر دیا گیا، عدالت نے فیصلے کی 4 اگست کی نئی تاریخ مقرر کردی۔۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی، عدالتی عملہ کے مطابق چار اگست کو نیب آرڈیننس کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

درخواست دائر کرنے والوں میں شیخ عمران الحق، آغا جان اختر، سعید احمد خان، عبد الصمد داوٴد اور چوہدری محمد اسلم ملزمان میں شامل ہیں۔

ملزمان نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور انکے بیٹے عبداللہ شاہد نے نیب آرڈیننس نے تحت درخواست دائر نہیں کی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...