Home سیاست فواد چوہدری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

فواد چوہدری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے، عدالت نے فواد چوہدری کو 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فواد چوہدری کو 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ تاریخ پر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش نہ ہوئے تو اس کے نتائج ہونگے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدم حاضری پر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...