Home نیوز پاکستان بجلی کی قیمت میں1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، بجلی کی قیمتوں کے اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گی۔

حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 13 ارب 32 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 125 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔

درخواست کے مطابق 30روپے 45 پیسے فی یونٹ بجلی ڈیزل سے پیدا کی گئی، فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 26 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی اور ایل این جی سے 24 روپے 7 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...