Home نیوز پاکستان توشہ خانہ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کا جج ہمایوں پر عدم اعتماد کا اظہار

توشہ خانہ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کا جج ہمایوں پر عدم اعتماد کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے جج ہمایوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ایڈیشل سیشن جج ہمایوں دلاور نے اپنا فیس بک اکاوٴنٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک اکاوٴنٹ میرا ہی ہے لیکن یہ پوسٹیں میری نہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ ان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے جج سے کہا کہ آپ کے نام کا فیس بک اکاوٴنٹ ہے جہاں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پوسٹس لگی ہیں۔

ایڈیشل سیشن جج ہمایوں دلاور نے اپنا فیس بک اکاوٴنٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک اکاوٴنٹ میرا ہی ہے لیکن یہ پوسٹیں میری نہیں ، آپ کو چاہیے تھا کہ آپ اس کی فرانزک کراکے یہ اعتراض کرتے، اس کو آپ کسی ایسے فورم پر کیوں نہیں لے کے جاتے کہ اس کی تحقیقات ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے تصویریں بھی عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ ساری چیزیں اس فیس بک اکاوٴنٹ پر دیکھیں ہیں بعد میں وہ لاک ہو گیا، آپ نے تسلیم کر لیا فیس بک آپ کا ہے اب فیس بک بند ہو چکا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر اور وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

امجد پرویز نے کہا کہ یہ آپ پر کیچڑ اچھالنے کے لیے یہ گند آپ کے سامنے لائے ہیں ، آپ سے متعلق سوشل میڈیا پر کیا کیا لکھا گیا وہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے، آرڈر شیٹ ظاہر کرتی ہے ان کو غیر معمولی ریلیف اسی عدالت سے ملتا رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے جج سے کہا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوتی تب تک یہ کیس سننا مناسب نہیں۔

جج نے کہا کہ آج بیرسٹر گوہر نے بھی وہی کام کیا ہے جو سوشل میڈیا پر ہوا ، آپ نے یہ سارا مواد اوپن کورٹ میں سب کے سامنے صحافیوں کے سامنے دیکھایا ہے ، میری ریکوئسٹ پر ہائیکورٹ آپ کے خلاف توہین عدالت کاروائی کر سکتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کورٹ کو اسکینڈلائز نہیں کیا ، میں نے جو بھی دستاویزات دیں وہ بند فولڈر میں عدالت کو دیں ، فئیر ٹرائل غیر جانبداری ہمارا بنیادی حق ہے ، اگر کورٹ ہمارے بارے میں یہ پوسٹیں لگائے تو کیا ہمیں فئیر ٹرائل کی توقع ہو سکتی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...