Home Uncategorized سعودی ولی عہدنے گاڑی خود چلا کر ترک صدر کوان کی رہائش گاہ تک پہنچایا

سعودی ولی عہدنے گاڑی خود چلا کر ترک صدر کوان کی رہائش گاہ تک پہنچایا

Share
Share

جدہ :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں خود گاڑی چلا کر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ان کی رہائش گاہ چھوڑا۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں السلام پیلس میں ہونے والی ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنما کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد دونوں کو ترکیہ کی 2 الیکٹرک کاریں بطور تحفہ دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ترک صدر سعودی عرب سے قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...