Home نیوز پاکستان نیا اسلامی سال ، محرم الحرام کا چاند آج دیکھا جائے گا

نیا اسلامی سال ، محرم الحرام کا چاند آج دیکھا جائے گا

Share
Share

کوئٹہ :نئے اسلامی سال کے آغاز کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کا چاند آج دیکھا جائے گا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج کوئٹہ میں اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ممبران بھی شرکت کریں گے۔

رویت ہلال کمیٹی نے بتایا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محرم کا چاند 29 ذی الحج کو نظر آسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بریتھ پاکستان کانفرنس: موسمیاتی تبدیلی انسانی بقا کیلئے سنگین خطرہ قرار، مشترکہ حکمت عملی پر زور

Islamabad: دو روزہ “بریتھ پاکستان کانفرنس” میں ماہرین، پالیسی سازوں اور مختلف...

ڈی جی آئی ایس پی آر: پاکستان نے معرکۂ حق میں بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی

Rawalpindi: Ahmed Sharif Chaudhry نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکۂ حق...

فرضی آمدن پر ٹیکس غیر آئینی قرار، وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7E کالعدم قرار دے دیا

Islamabad: Federal Constitutional Court Pakistan نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی متنازع شق...

گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Gilgit: Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی تمام صوبوں،...