Home Uncategorized نیوزی لینڈ میں ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل فائرنگ ،2 شہری ہلاک

نیوزی لینڈ میں ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل فائرنگ ،2 شہری ہلاک

Share
Share

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے صرف چند گھنٹے قبل فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور کی بھی گولی لگی لاش ملی ہے۔حملے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل کھلاڑیوں کے قیام گاہ کے نزدیک ایک زیر تعمیر عمارت میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فٹبال ٹیموں کو ہوٹل سے نکلنے نہیں دیا۔ شہر کی کئی سڑکوں کو بند کرکے ٹرانسپورٹ کو معطل کردیا اور تمام فیری سروسز منسوخ کردی گئیں۔

مسلح ملزم نے 2 نہتے شہریوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو لفٹ کی شفٹ میں بند کرلیا اور ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔ بعد ازاں اسی لفٹ سے ملزم کی لاش مل گئی۔ ممکنہ طور پر حملہ آور نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ملزم کی لاش ملنے کے بعد فٹبال ٹیموں کو اسٹیڈیم لے جایا گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں تمام کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ رہے تاہم کھلاڑیوں کے بروقت اسٹیڈیم نہ پہنچنے کے باعث ٹریننگ سیشن تاخیر کا شکار ہوگیا۔

حملے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ابتدائی تفتیش میں حملہ آور کا اقدام انفرادی لگتا ہے جس کے پیچھے نسلی، مذہبی یا کوئی سیاسی نظریہ کارفرما نہیں تھا۔ یہ ملزم کا ایک انفرادی عمل تھا اور اس میں دہشت گردی کے عنصر کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے واقعے کے بعد ٹیلی وڑن پر قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ فٹ بال ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔ فائرنگ ایک شخص کا انفرادی عمل تھا۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج ایڈن پارک میں ناروے اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...