Home نیوز پاکستان بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی

بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:وزارتِ خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارتِ خزانہ کے حکام نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ سینیٹ کمیٹی نے یہ سفارش کی تھی جس پر کام کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے حکام نے مزید کہا کہ اداروں کی نجکاری کا معاملہ پالیسی سے متعلق ہے، نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی سفارش تھی۔

حکام نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ کو خزانہ کمیٹی کی 55 سفارشات موصول ہوئی تھیں۔

Share
Related Articles

عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے، امیدوں پر پورا اتریں گے: آصفہ بھٹو زرداری

نگر میں جلسہ عام سے خطاب، نوجوانوں کے روشن مستقبل کا عزم...

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مخلصانہ کردار ادا کر رہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: علاقائی امن، دہشت گردی اور سفارتی سرگرمیوں پر اہم بریفنگ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...