Home سیاست منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

Share
Share

لاہور: احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا۔

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کر دیا، احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز کے علاوہ جویریہ ، رابعہ عمران سمیت تمام افراد کو بری کردیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، ملزمان پر 7 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...