Home Uncategorized سونے کے لئے لیٹتے ہی ہمیں خیالات کیوں گھیرلیتے ہیں

سونے کے لئے لیٹتے ہی ہمیں خیالات کیوں گھیرلیتے ہیں

Share
Share

لندن: سارے کام کرنے کے بعد جب ہم سونے کے لئے لیٹتے ہیں تو فکریں، پریشانیاں، مشکلات، کرنے کے کام اور دوسری مصروفیات ذہن میں سر اٹھاتی رہتی ہیں۔

لوگوں کی اکثریت رات کو روشنیاں گل کرکے جب سونے لیٹتی ہے تو خیالات آگھیرتے ہیں اور نیند کوسوں دور بھاگتی ہے۔ماہرین نے اس کے لئے بعض طریقہ کار اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سارے کام کرنے کے بعد جب ہم سونے کے لئے لیٹتے ہیں تو فکریں، پریشانیاں، مشکلات، کرنے کے کام اور دوسری مصروفیات ذہن میں سر اٹھاتی رہتی ہیں۔

بستر کو کتاب پڑھنے، کھانے پینے یا موبائل فون دیکھنے کی جگہ نہ بنائیں۔ دماغ کو شعوری طور پر بتائیں کہ یہ صرف سونے کی جگہ ہے۔ اگرآپ ایسا نہیں کرتے تو خود پر مشروط بے خوابی (کنڈیشنل انسومنیا) طاری کرلیں گے جو دھیرے دھیرے حاوی ہوتی جائے گی۔

صرف نیند کی صورت میں ہی بستر پر جائیں۔ یعنی جب نظریں بوجھل ہونے لگے، نیند کا غلبہ طاری ہو تب ہی بستر کا رخ کیجئے۔ اگرسوتے وقت موبائل فون اسکرولنگ، ٹی وی دیکھنا یا کوئی اور کام کرنا ہے تو اس سے دماغ جاگنے لگتا ہے اور نیند کی جانب راغب نہیں ہوتا۔

اگر بسترپر لیٹنے کے 15 یا 20 منٹ بعد نیند نہ آئے تو اٹھ کر کسی اور کمرے میں جائیں۔ پانی پیئیں، یا کتاب پڑھ لیجئے اور اطمینان سے بیٹھنے کی کوشش کیجئے۔ جب نیند کا غلبہ ہو تو بستر پرجائیں اور دوبارہ سونے کی کوشش کیجئے۔ کوئی معمہ حل کریں جس میں دماغی قوت صرف ہو اور تھکاوٹ کا احساس ہو۔

اگر آپ یہ عمل کرتے ہیں تو دو تین چکروں کے بعد آپ کا بدن سونے کے لیے تیار ہوجائے گا۔ اس پرعمل کرکے کئی افراد کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح صبح ایک ہی مقررہ وقت پر بیدار ہوکر بستر سے اٹھ جائیں خواہ رات کو کتنی ہی دیر سے سوئے ہوں۔ اس سے نیند کا دورانیہ مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ اگر یہ عمل کئی رور تک برقرار رکھا جائے تو جسمانی گھڑی ازخود بہتر ہوجائے گی۔ماہرین کاکہناہے کہ ان امور پر عمل کرکے نیند کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...