Home سیاست فواد چوہدری نے ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سے معذرت کر لی

فواد چوہدری نے ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سے معذرت کر لی

Share
Share

اسلام آباد:توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سے معذرت کر لی۔فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے روبرو کہا کہ میں اپنی جماعت کا سفیر تھا، شوکاز نوٹس واپس لے لیں، پارٹی ایک ادارہ ہے، میں ان کا ترجمان تھا، میں ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میری معذرت قبول کریں، میں قانونی کیسز میں نہیں پڑ سکتا۔
فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کی۔

فواد چوہدری ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے الیکشن کمیشن سے معذرت کر لی۔

دورانِ سماعت فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کمیشن کے سامنے کہا کہ ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ غلط پتے پر بھیجے گئے، چیف الیکشن کمشنرنے فواد چوہدری کے وکیل سے کہا کہ آپ کے علم میں تو آ گیا تھا۔

فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ میں اکثر گھر پر نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہوا ہے وہ شوکاز نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج ہے، جس کا فیصلہ محفوظ ہے، ہم ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں، ہم اگلی سماعت پر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیں گے۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے روبرو کہا کہ میں اپنی جماعت کا سفیر تھا، شوکاز نوٹس واپس لے لیں، پارٹی ایک ادارہ ہے، میں ان کا ترجمان تھا، میں ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میری معذرت قبول کریں، میں قانونی کیسز میں نہیں پڑ سکتا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ہی توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کی یقین دہانی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے تھے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں حکم دیا کہ فواد چودھری آج (20 جولائی کو) الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔

اپنے حکم میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ فواد چوہدری الیکشن کمیشن کی کارروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرائیں، وارنٹ گرفتاری کی معطلی کا آرڈر 20 جولائی کے بعد از خود غیر موثر ہو جائے گا۔
عدالت عالیہ نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...