Home نیوز پاکستان پاکستانی لڑکے سے فیس بک پر دوستی، بھارتی لڑکی دیر بالا پہنچ گئی

پاکستانی لڑکے سے فیس بک پر دوستی، بھارتی لڑکی دیر بالا پہنچ گئی

Share
Share

دیربالا: پاکستانی لڑکے سے فیس بک پر دوستی کے بعد بھارتی لڑکی دہلی سے دیر بالا پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بھارتی شہر دہلی کی رہائشی 35 سالہ انجو کی فیس بک پر دیر بالا کے رہائشی 29 سالہ نصراللہ کے ساتھ دوستی ہو گئی تھی جس کے بعد بھارتی لڑکی دہلی سے خیبر پختون خوا کے شہر دیر بالا پہنچ گئی۔

بھارتی لڑکی انجو کا بیان ہے کہ ہم دونوں کے درمیان فیس بک پر ہوئی دوستی محبت میں بدل چکی ہے میں نصر اللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انجو اور نصراللہ کے درمیان دوستی کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دونوں نے شادی کی یا نہیں۔

ڈی پی او دیر بالا مشتاق خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت سے فیس بک دوستی کے بعد لڑکی دیر پہنچی ہے، لڑکی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بھارت سے دیر بالا آنے والی لڑکی پولیس کے ساتھ ہے اور سیکیورٹی ایجنسیاں لڑکی سے تفتیش کررہی ہیں، لڑکی جیسے ہی کلیئر ہوگی تو میڈیا کو صورت حال سے آگاہ کردیا جائے گا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...