Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی تاہم وہ پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیسز کی سماعت کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پہنچے۔ ان کی آمد پر شدید دھکم پیل ہوئی اور پی ٹی آئی کے حامی وکلاء نے نعرے بازی کی۔

پیشی کے دوران سیکورٹی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے۔

چیئر پی ٹی آئی پر عدالت میں جاتے ہوئے کسی نے پانی کی بوتل پھینک دی تاہم وہ پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے

چیئرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی سے اتر کر جج ہمایوں دلاور کی عدالت جارہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ عدالت میں جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی پر پانی کی بوتل پھینکی۔

اس واقعے کے بعد جج ہمایوں دلاور کی عدالت کے باہر صحافیوں کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...