Home نیوز پاکستان نیپرا نے چند گھنٹے بعد ہی عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا،مزیدایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا نے چند گھنٹے بعد ہی عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا،مزیدایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی

Share
Share

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک بار پھر ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، جس سے صارفین پر 24 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری کے چند گھنٹے بعد ہی عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیاحکام کے مطابق بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

حکام کاکہناہے کہ جون میں پانی، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی۔ چائنا پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے۔

نیپرا کے مطابق درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

خیال رہے کہ نیپرا نے ایک روز قبل ہی بجلی کی قیمت میں 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلے کے لیے نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

منظوری کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہوگا۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...