Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران کو دھمکانے کا مقدمہ درج

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران کو دھمکانے کا مقدمہ درج

Share
Share

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران کو دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔چیئرمین نے دھمکی دی کہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔

لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں انچارج انویسٹی قلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف رپٹ درج کی گئی

مقدمے کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈ 96/23 میں تفتیش کے لیے بلایا، چئیرمین پی ٹی آئی نے پیشی کے دوران انگلی کیساتھ جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور اور دیگر ممبران کو دھمکایا۔

چیئرمین نے دھمکی دی کہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران کسی بھی ملزم کا افسر کو ڈرانا اور حکومت میں آکر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینا، دراصل آزادانہ اور غیر جانبدار تفتیش کو روکنا ہے، ملزم کا یہ عمل قانون و ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...