Home سیاست وزیراعظم کی یواے ای کے صدرسے ملاقات، بھائی شیخ سعید بن زاید النہان کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم کی یواے ای کے صدرسے ملاقات، بھائی شیخ سعید بن زاید النہان کی وفات پر اظہار افسوس

Share
Share

ابو ظہی:وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہان کی وفات پر تعزیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات مختصر دورے پر پہنچے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہان کی وفات پر تعزیت کی. وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم جمعہ کی دوپہر خاص طور پر یو اے ای کے صدر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لئے ابو ظہی پہنچے تھے۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر...