چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ 31جولائی کو پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے دورہ کے دوران وہ مختلف منصوبوں کے معاہد وں سمیت وزیراعظم اور اعلی حکام سے ملاقاتیں اورسی پیک کی دس سالہ تقریب میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن ہی لائفنگ کا دورہ 30 جولائی سے 01 اگست 2023 تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔وہ وزیر اعظم صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،اس کے ساتھ ساتھ چینی نائب وزیر اعظم سی پیک کی دہائی منانے والی تقریب میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جن میں سے سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے۔ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (2017-23) کے چیئرمین کے طور پر، چینی نائب وزیراعظم نے پاکستان میں سی پیک کے متعدد منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا ۔
ترجمان کاکہناہے کہ چینی نائب وزیراعظم کایہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور مذاکرات کا حصہ ہے، یہ دورہ پاکستان اور چین کی طرف سے اپنی “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید گہرا کرنے کے لیے منسلک اہمیت کی عکاسی کرتا ہے، اقتصادی اور مالی تعاون کو بڑھانا، سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کریں۔
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کاامکان ہے۔ ترک صدر دورہ کے دوران پاک ترک تعاون سے بننے والے بحری جہاز پی این ایس طارق کاافتتاح کریں گے۔