Home سیاست بلاول بھٹو زرداری کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

بلاول بھٹو زرداری کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

Share
Share

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل (اتوار) کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووٴں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

وزیر خارجہ دبئی میں بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...

سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

اسلام آباد:کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین...