Home سیاست توشہ خانہ کیس قابل سماعت قراردینے کیخلاف اپیل پرسماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قراردینے کیخلاف اپیل پرسماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قراردینے کیخلاف اپیل پرسماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کیلئے مقرر کرے۔

چیف جسٹس عامرفاروق کی جانب سے جاری 27 جولائی کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے جج کو متعصب قرار دے کر کیس منتقل کرنے کی استدعا کی۔

ٹرائل کورٹ کے جج سے منسوب فیس بْک پوسٹیں عدالت کو دکھائی۔بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے فیس بْک پوسٹوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔رجسٹرار آفس فیس بْک پوسٹوں کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجے۔

ایف آئی اے تحقیق کر کے آئندہ تاریخ سماعت سے پہلے اپنی رپورٹ جمع کرائے۔الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کرے۔ کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق یہ عدالتی کارروائی کا دوسرا راؤنڈ ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پہلے منظورکرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ درخواست پر فیصلے کا حکم دے چکی ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...