Home نیوز پاکستان چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان ایوارڈ عطا کردیا گیا

چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان ایوارڈ عطا کردیا گیا

Share
Share

اسلام آباد: چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا ہے ۔

ایوان صدر میں چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان سے نوازا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ ،وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام موجود تھے۔

خیال رہے کہ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے غیر ملکی شخصیات کو نوازا جاتا ہے، ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...